دہلی
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ ۲۹/ ربیع الاول ۱۴۴۲ھ مطابق16 / نومبر ۲۰۲۰ء بروز سوموار بعد نماز مغرب بمقام اہل حدیث منزل، جامع مسجد دہلی مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں سے بذریعہ فون رابطے کیے گئے جس میں بعض صوبوں سے رؤیت عامہ کی مصدقہ ومستند خبر موصول ہوئی۔ بنابریں مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ حتمی فیصلہ لیا کہ کل مورخہ17/نومبر۲۰۲۰ء بروز منگل ربیع الآخر کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ
ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق حضرت مولانا عبدالجلیل قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار ، اڈیشہ اور جھارکھنڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ کنک۔ جاج پور، اڈیشہ۔ گجرات اور لکھنو وغیرہ سے عام رویت ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔رویت اور شہادت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس لئے مورخہ 17نومبر۲۰۲۰ء روز منگل کو ماہ ربیع الثانی کی پہلی تاریخ ہوگی۔
626 total views