دہلی،۲۲؍اگست ۲۰۲۳ء
چندریان۔۳ کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے یادگار موقعہ پر اس مشن میں کام کررہے سائنسدانوں کے علاوہ حکومت اورپوری ہندوستانی قوم کو میں تہ دل سے مبارکبادپیش کرتاہوں اور اس پر اپنی مسرت وشادمانی کا اظہار کرتے ہوئے یہی کہوں گا کہ ملک جس تیزی سے خلائی سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں ترقیاتی پیش قدمی کررہاہے اورہمارے سائنسدانوں نے ستاروں پر کمندیں ڈال دی ہیں،وہ ہم سب کے لیے سرمایۂ افتخار ہی نہیں کامیابی کی ایک نوید بھی ہے جوہرمیدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کاحوصلہ عطاکرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنی ایک پریس ریلیزمیں کیا۔
امیرمحترم نے مزیدکہاکہ یہ سائنس وٹیکنالوجی کا دورہے ہمیں اس میں بیش از بیش ترقی کے ساتھ ہی ساتھ قوم وملک کے لیے ہرمیدان میں ترقی کے راستے ہموار کرنے کی ضرورت ہے ۔یہ ترقی کی منازل انسانیت کی فلاح وبہبود کی خاطرطے کی جارہی ہیں جن کا تقاضا ہے کہ اس کے ساتھ ہی ساتھ باہمی اخوت وبھائی چارگی، امن وشانتی ،قومی یکجہتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورانسانی ہمدردی کوفروغ دینے کا مشن بھی جاری رکھیں اورانسانیت کا بھولاہواسبق پھر یاد کریں اور اس کی اہمیت کو سمجھیں تبھی ملک ترقی کرے گا اورصحیح معنوں میں ہم ایک ترقی یافتہ قوم کہلانے کے حقدارہوسکیں گے۔
4,473 total views