بٹلہ ہاؤس نئ دہلی_ نکاح نسل انسانی کی بقا و ترقی کا پاکیزہ و حلال ذریعہ ہے۔ اسمیں سادگی اپنائی جائے تو یقیناً برکت ہوگی اور سنت کی اتباع کا مظاہرہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے بٹلہ ہاؤس مسجد خلیل الله کے نزد سیلیبریشن ہال میں منعقدہ ایک تقریب نکاح میں کیا۔موصوف نے فرمایا کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم خاص خاص موقعوں پر خطبہ حاجہ پڑھا کرتے تھے جسمیں الله کی حمد و ثنا ہے اس میں استعانت اور استغفار ہے اور ایک خاص بات یہ ہیکہ اسمیں ایسے دشمن سے پناہ مانگی گئ جس کو اسلحوں سے زیر نہیں کیا جاسکتا ہے وہ ہے نفس کی برائی اس کو تقوی اور خوف خدا ہی سے قابو میں کیا جاسکتا ہے۔
مولانا موصوف نے ذکر کیا کہ یہ رشتہ دو عالموں اور دینی خاندانوں کے درمیان استوار ہوا ہے جن کا دعوت و تدریس میں بڑا اونچا مقام یے۔میں محسوس کر رہا ہوں کہ تقریب بڑی سادگی سے منعقد ہوئی ہے جسمیں نہ فخر و مباہات ہے نہ نیجا آرائش و زیبائش ہے نہ پھلجڑی نہ تماشہ نہ گاجہ و باجہ اور نہ ہی افرادی بھیڑ ہے اور نہ کسی قسم کے جہیز کا مظاہرہ اور لین دین ہے۔
واضح ریے کہ 5/ اکتبور بروز سوموار شیخ خورشید احمد سلفی شیخ الجامعہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ جھنڈا نگر کے فرزند ارجمند مولانا سالم خورشید کا عقد مسنون مولانا جبرئیل امین صدیقی کی دختر نیک اختر فرحین عظمی صدیقی کے ہمراہ ہوا ہے۔شیخ خورشید احمد سلفی کی زندگی دعوت و تدریس میں عرصہ بیالیس سالوں سے ملک نیپال کا دینی و مرکزی ادارہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نیپال میں گذر رہی ہے اور ان کے تلامذہ کی تعداد سینکڑوں میں نہیں بلکہ ہزاروں میں ہے۔
امیر جمعیت نے ایجاب و قبول کے بعد دونوں فریق کو مبارک باد اور دعاؤں سے نوازا۔
اگر مسلمانوں کے تمام طبقے اس سادگی کو اپنا لیں تو سماج جہیز کی لعنت اور اسراف و فضول خرچی سے نجات پاجائے۔
اور امیر و غریب سبھوں کے بچیوں کے رشتے وقت پر ہوجائیں۔
قبل ازیں یکم اکتوبر 2020ء بروز جمعرات مولانا کے ایک دوسرے فرزند مولانا اسامہ خورشید سنابلی کا عقد مسنون عطیہ سیف بنت مولانا سیف الاسلام ندوی کے ہمراہ موضع نیبوا نزد اٹوا بازار میں نہایت سادگی کیساتھ منعقد ہوا۔
4,349 total views
نکاح وہ سنت ہے جسے آسانی سے نبھایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس میں بہت ساری خرافات شامل کرکے مسلم قوم نے اپنی مالی حیثیت کمزور کر لی ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق ہر سال بتیس ہزار کروڑ روپے، فضول خرچی کی نذر ہو جاتا ہے۔ فضول خرچی کرنے والے شیطان کے بھائی اللہ سے کس بھلائی اور بہتری کی امید لگائے بیٹھے ہیں؟ اور یہ شیطان کے بھائی اپنے آپ کو مسلمان وہ بھی پکا۔ جب کہ مسلمان کی تعریف حدیث میں ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مہاجر وہ ہے جو ان چیزوں کو چھڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا ہے۔
فیروزہاشمی، شانتی وہار، چپیانہ خورد عرف تگڑی، گوتم بدھ نگر، اترپردیش