آج بتاریخ 12 جون 2022ء کونئی دہلی کے علاقہ خان پورکالونی کے کمیونٹی سینٹر میں اوپین دہلی اسٹیٹ تائی کونڈوچمپئن شپ 2022 منعقد ہوا جس میں دہلی درجنوں تائی کونڈو کی ٹیموں نے حصہ لیا اور متعدد زمروں کے تحت اپنی قابلیت اور صلاحیت کے جوہر دکھائے۔ اس چمپئن شپ میں مشرقی دہلی کے علاقہ جیت پور،پارٹ۔۲ کی آئی آئی ٹی اے کے ہونہار بچوں نے بھی اپنے ٹرینر اور سینٹر کے روح رواں محمد شکیل سر اور محمد امن سر کی قیادت میں شرکت کی اورانہوں نے مختلف گروپوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈلس، سیلور میڈلس اور برونز میڈلس وغیرہ حاصل کئے۔ اس مقابلے میں آئی آئی ٹی اے سینٹر کے تین ہونہار بچوں نے مختلف گروپوں میں گولڈ میڈل حاصل کئے جن کے نام حمزہ خان، عدنان سعید اور سہان الدین ہیں۔ آئی آئی ٹی اے سینٹر کے روح رواں شکیل سر کے مطابق جن بچوں نے سیلور میڈل حاصل کئے ان کے نام معاذ احمد انصاری، ہاران سعید انصاری، حمزہ، اقصیٰ فاطمہ اور ہادیہ ارباب ہیں۔ اسی طرح برونز میڈل حاصل کرنے والوں میں عارض حسین، زہرہ احسن، اقرا، محمد وامق خان اور آصفہ فاطمہ اہم ہیں۔
اس موقع پر سینٹر کے ٹرینر محمد امن صاحب اپنی ٹیم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچوں کو مزید محنت و لگن کی تلقین کی اور بچوں کے گارجین سے کہا کہ آپ نے اپنے بچوں کواس طرح کے مسابقتی پروگراموں میں شرکت کی اجازت دی ہے ،یہ یقینی طور پر آگے چل کر ان کے لئے بہت ہی مفید اور معاون ثابت ہوگا اور اس سے ان کے اندر اعتماد پیدا ہوگا۔
واضح ہو کہ اس پروگرام کو بولٹ تائی کونڈو کلب اور اکوریٹ اسپورٹس مع مہارشی والمیکی جاگرکتا سمیتی نے منعقد کیا تھا اور مجموعی طور پر یہ پروگرام کامیاب رہا اور اس میں شریک ہونے والی تمام ٹیموں نے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور جاوید خان صاحب اور دیگر ذمہ داران کے ذریعہ کئے گئے انتظامات سے خوش دکھائی دیئے۔
پروگرام کے اخیر میں ہر ٹیم کے ٹرینر کو بھی اعزازی سرٹیفکٹ اور شیلڈ سے نوازا گیا اور ان کی کوششوں کی ستائش کی گئی کہ وہ لوگ بچوں کو سیلف ڈیفنس جیسی ہنر سے آراستہ کرنے کے تعلق سے محنت کررہے ہیں۔
384 total views