معروف اسکالرمحمد حنظلہ محمدادریس تیمی کے پی ایچ ڈی کے وائیواکاانعقاد مختلف اہم علمی، تحقیقی اور سماجی شخصیات نے مبارکبادپیش کی

دربھنگہ:۱۱/اگست 2021

ہندوستان کی معروف دینی درسگاہ جامعہ امام ابن تیمیہ کے فارغ التحصیل اور گورنمنٹ انٹراسکول جیوچھ گھاٹ دربھنگہ،بہارکے معاون استادمولانا حافظ محمدحنظلہ محمدادریس تیمی کے پی ایچ ڈی کے وائیواکا انعقاد آج ہندوستان کی معروف یونیورسٹی للت نارائن متھلایونیورسٹی دربھنگہ کے شعبۂ اردو میں عمل میں آیا۔ ان کے تحقیق کا موضوع ہے۔”مومن خاں مومن کی غزل گوئی“۔انہوں نے اپنا تحقیقی مقالہ ایم ایل ایس ایم کالج دربھنگہ کے سابق صدرشعبۂ اردو ڈاکٹر برکت علی صاحب کے زیر نگرانی مکمل کیا۔وائیوا میں اکسپرٹ کی حیثیت سے بھیم راؤ امبیڈ کریونیورسٹی مظفرپور کے پروفیسر محبوب اقبال صاحب شریک ہوئے۔ اس تقریب میں صدرشعبۂ اردو متھلا یونیورسٹی پروفیسر آفتاب اشرف صاحب اور دین فیکلٹی آف ہیومنیٹیزپروفیسر امرناتھ جھاصاحب نے بطور خاص شرکت فرمائی۔اس موقع پر یونیورسٹی خصوصاًشعبۂ اردو ودیگر شعبہ جات کے مؤقر اساتذہ وطلباء اور اہم سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔ ان میں ڈاکٹر افتخار احمد، ڈاکٹر مطیع الرحمن، ڈاکٹرارشد سلفی، ڈاکٹر ریحان قادری، ڈاکٹرناصرین ثریا، ڈاکٹر محمداسلم، ڈاکٹر محمد مرغوب عالم، ڈاکٹر محمد رافع، محمد ضیا ء الحق، محمدحسان سلفی، ضلع جنتادل یواقلیتی کمیٹی دربھنگہ کے صدر اور ضلع سنی اوقاف کمیٹی کے صدرنشیں حافظ محمد ابوشحمہ اور انجیئنرجنید عالم قابل ذکرہیں۔ ان تمام حضرات کی موجودگی میں موضوع سے متعلق سوالات ہوئے جن کا اسکالر محمد حنظلہ ادریس تیمی نے تسلی بخش جوابات دیئے۔جس پر اساتذہ وطلباء اور حاضرین نے اظہار خوشی کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔ ان کے علاوہ متعدداہم شخصیات نے حافظ محمد حنظلہ ادریس تیمی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ ان میں ڈاکٹر محمدشیث ادریس تیمی، ڈاکٹر معراج عالم تیمی، ڈاکٹر عبدالواسع تیمی، مولانا عبدالحئی فلاحی، جرنلسٹ شکیل احمد، مولاناعبدالواحدفیضی، مولاناجمیل اختر سلفی، مولاناسعیدالرحمن سنابلی وغیرہ قابل ذکرہیں۔ واضح رہے کہ محمدحنظلہ ادریس تیمی نے ہندوستان کی معروف ترین یونیورسٹی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی کے شعبہئ اردو سے بی اے آنرس اور ایم اے اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے بی ایڈکی ڈگری حاصل کی ہے۔

 394 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے