ایم ایس دھونی کے بعد سریش رینا نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے، حالانکہ وہ آئی پی ایل میں رواں سال بدستور نظر آئیں گے۔رینا نے بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعہ عالمی کرکٹ کو الوداع کہا۔رینا نے لکھا کہ ماہی آپ کے ساتھ کھیلنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا۔پورے دل سے فخر کے ساتھ اس سفر میں آپ سے جڑنا چاہتا ہوں۔رینا نے لکھا کہ شکریہ بھارت۔
اتر پردیش کے اس کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت نام اور شہرت کمائی۔ میڈل آرڈر میں تیزطرار بلے بار اور انتہائی چست فیلڈنگ کے لئے جانے جاتے تھے۔ سریش رینا نے 2005 ء میں عالمی کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور پندرہ سالوں پر محیط اپنی کرکٹ کی زندگی میں انہوں نے خوب شہرت کمائی۔ سریش رینا نے 18/ٹیسٹ، 226/ونڈے اور 78/ٹی ٹونٹی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے عالمی کرکٹ میں 7000سے زیادہ رن بھی بنائے۔
سریش رینا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 768رن بنائے۔اس میں ایک سنچری اور سات ففٹی شامل ہے۔ ونڈے انٹرنیشنل میں رینا کے نام 5615رن ہیں۔ رینا کا ونڈے میں سب سے بہتر اسکور 116/ناٹ آوٹ ہے۔78/ٹی ٹونٹی میں رینا نے مکمل 1605/رن بنائے ہیں جس میں ایک سنچری اور پانچ ففٹی شامل ہیں۔
بتادیں کہ سریش رینا اور دھونی فی الحال آئی پی ایل 2020ء کے لئے چنئی سپر کنگس کے ٹریننگ کیمپ کے لئے چنئی میں ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعہ یوم آزادی کے موقع پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
1,909 total views