کنگس الیون پنجاب اور دہلی ڈیئر ڈیولس کے بیچ دلچسپ مقابلے میں دہلی ڈیئر ڈیولس فاتح، دونوں ٹیموں کا اسکور برابر ہونے پر فاتح ٹیم کے حق میں نتیجہ سوپر اوور میں برآمد ہوا

آئی پی ایل تیرہویں سیزن کا آج دوسرا مقابلہ کنگس الیون پنجاب اور دہلی ڈیئر ڈیولس کے مابین کھیلا گیا۔ٹاس کنگس الیون پنجاب کے کپتان کے راہل نے جیتا اور گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی کی شروعات اچھی نہیں رہی ۔ دہلی کی طرف سے پرتھوی شاؤ اور شیکھر دھون نے اوپننگ کی۔ شیکھردھون صفر پر رن آوٹ ہوگئے تو پرتھوی نو گیندوں پر محض پانچ رن بناکر محمد شامی کے شکار بنے۔ اس کے بعد ہیٹ مائر اور شریس ایئر نے دہلی کو کچھ حد تک سنبھالنے کی کوشش کی لیکن ہیٹ مائر 13 گیندوں پر سات رن بناکر محمد شامی  کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔پھر ان کی جگہ پنت آئے اور سریش ایئر کے ساتھ مل کر  دہلی کو تقویت دی۔ ایئر  32 گیندوں پر 39 رن تو پنت  29 گیندوں پر 31 رن بناکر آوٹ ہوئے۔اسٹونس نے دہلی کے لئے سب سے زیادہ 21 گیندوں پر طوفانی 53 رن بنائے۔اشون نے چھ گیندوں پر چار رن بنائے۔پنجاب کی طرف سے شامی نے چار اووروں میں پندرہ رن دے کر تین وکٹ، کوٹریل نے چار اوورس میں چوبیس رن دے کر دو وکٹ اور روی بشنول نے چار اوورس میں بائیس رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ کریس جارڈن کافی مہنگے رہے اور انہوں نے چار اوورس میں 56 رن دیئے اور کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ اس کے علاوہ کے گاؤتھم نے چار اوورس میں 39 رنز خرچے اور انہیں بھی کوئی وکٹ حاصل نہ ہوسکا۔

                دہلی  نے پنجاب کے سامنے 158 رنوں کا ٹارگٹ دیا۔ جس کے تعاقب میں اتری پنجاب کی ٹیم کی شروعات کافی عمدہ رہی۔ لوکیش راہل نے 19 گیندوں پر 21 رن بنائے اور ان کے ساتھ میدان میں اترے مینک اگروال نے 60 گیندوں پر شاندار 89 رن بناکر انفرادی طور پر اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ اسکور کیا۔مینک اگروال  ایک طرف میدان سنبھالے رہے لیکن دوسری طرف سے پنجاب کے کھیلاڑی تو چل میں آتا ہوں کا سماں پیش کرتے رہے۔چنانچہ کرن نائر نے تین گیندوں پر ایک رن، نکولس پوران نے تین گیندوں پر اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے، گلین میکسویل چار گیندوں پر ایک رن، سرفراز خان بارہ گیندوں پر بارہ رن ، کرشنپا گوتم چودہ گیندوں پر بیس رن، کریس جارڈن نے چھ گیندوں پر پانچ رن بنائے اور مجموعی طور پر اسکور 157 پہنچا اور دونوں ٹیموں کا اسکور ٹائی ہوگیا۔

اس کے بعد میچ سوپر اوور میں پہنچا۔ سوپر اوور میں پنجاب کی طرف سے آغاز کرنے کے لئے کے ایل راہل اور نکولس اترے۔دونوں دو رن بناکر آوٹ ہوگئےجبکہ سریش ایئر اور ریشبھ پنت نے تین رن بناکر میچ کو اپنے نام کرلیا۔رباڈا نے سوپر اوور میں شاندار گیندبازی کی اور میچ کو دہلی کی جھولی میں ڈال دیا۔اسٹونیس کو ان کی بہترین بلےبازی  اور گیندبازی کی وجہ سے مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔

آپ کو یہ بتادیں کہ آج یعنی بتاریخ 21؍ستمبر 2020 بروز سموار حیدرآباد اور بنگلور آمنے سامنے ہوں گے۔یہ مقابلہ بھی دلچسپ ہوگا کیونکہ ایک طرف ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی بنگلور کی قیادت کررہے ہوں گے تو حیدرآباد کی قیادت کیوی ٹیم کے جارح بلے باز ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں میں ہوگی۔

 1,543 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے