مہیندر سنگھ دھونی نے عالمی کرکٹ کو الوداع کہا، انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کر کہا: پیار اور سپورٹ کے لئے شکریہ

بھارتی کرکٹ کھلاڑی مہیندر سنگھ دھونی نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے پندرہ اگست 2020ء کو شام میں اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔مہیندر سنگھ دھونی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ لوگوں کے پیار اور سپورٹ کے لئے شکریہ۔شام سات بج کر انتیس منٹ سے مجھے ریٹائر سمجھا جائے۔اس اعلان کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ میں پندرہ سولہ سالوں سے چلا آرہا دھونی کے کرشمائی عہد کا خاتمہ ہوگیا۔
انہوں نے اپنے اس پوسٹ میں اپنے کیریئر کے تمام اتار چڑھاؤ کو ”میں پل دو پل کا شاعر ہوں“ گانے کے ذریعہ بڑے ہی عمدہ انداز میں دکھایا ہے۔
بتادیں کہ دھونی ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان رہ چکے ہیں اور انہیں کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔دھونی دنیا کے واحد ایسے کپتان ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے تینوں بڑی ٹرافی پر قبضہ جمایا ہے۔دھونی کی کپتانی میں ہندوستان نے 2007میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، 2011ء میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ اور 2013ء میں آئی سی سی چمپئن ٹرافی کا خطاب اپنے نام کرچکا ہے۔ دھونی اپنے کھیل کے علاوہ اپنے اخلاق و کردار اور سوجھ بوجھ کو لے کر بھی جانے جاتے ہیں تبھی ان کو کیپٹن کول کہا جاتا ہے۔


انتالیس سالہ مہندر سنگھ دھونی اس سے پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ چکے تھے۔صرف ونڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کا حصہ تھے لیکن اب دھونی نے عالمی کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا ہے۔دھونی نے لمبے وقت تک کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ہندوستانی کرکٹ کی کپتانی کی اور بہت بڑے بڑے ریکارڈ اپنے نام کئے۔
دھونی نے 2004ء میں بنگلادیش کے خلاف اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ دھونی نے اب تک 90/ٹیسٹ، 350/ونڈے اور 98/ ٹی ٹونٹی میچز میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ ٹیسٹ میچوں میں چھ 100/سیکڑے لگائے ہیں تو ونڈے کرکٹ میں دس سیکڑے لگائے ہیں۔
مہیندر سنگھ دھونی وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ماہی کے نام سے معروف دھونی سب سے کامیاب وکٹ کیپر بھی ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 294، ونڈے میں 444 اور ٹی ٹونٹی میں 91 شکار اپنے نام کئے ہیں۔

 786 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے