سعودی سفارت خانہ نئ دہلی کے ملحق دینی شیخ ناصر بدر غانم العنزی حفطه الله کی مرکز السنہ لمبنی روپندیہی نیپال میں تشریف آوری

 مملکت سعودی عرب جو پوری دنیا میں دینی، ملی، انسانی رفاہی اور عظیم الشان خدمات کو فروغ دے رہا ہے اور خالص اسلامی مملکت ہے جس کا آئین قرآن و سنت کی تعلیمات پر مبنی ہے وہاں کے حکام اور علماء کرام دین اسلام کی نشر و اشاعت اور انسانیت کی خدمت نیز دہشت گردانہ سرگرمیوں کے قلع قمع کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج مورخہ ٢٣/فروری ٢٠٢٢م بروز چہار شنبہ جمعیہ مرکز السنہ لمبنی روپندیہی نیپال میں سعودی سفارت خانہ نئ دہلی کے ملحق دینی محترم شیخ بدر ناصر غانم العنزی حفظه الله نے اپنے قدوم میمنت لزوم سے نوازا۔ موصوف کا تعلق بلاد حرمین شرفین سے ہونے کے ناطے  مسلمانان نیپال میں بالخصوص جامعات و مراکز کو انتہائی شرف و وقار حاصل ہوا۔

مرکز السنہ کے رئیس شیخ محمد نسیم مدنی و اساتذہ کرام حفظهم الله نے مہمان مکرم کا پرزور خیر مقدم و استقبال کرتے ہوئے شیخ محترم کو ناشتہ پر مدعو کیا جہاں بھت دیر تک مرکز کی دینی و تعلیمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال ہوتا رہا مہمان مکرم نے مرکز السنہ نے کے متعلق اپنے قیمتی تاثرات سے بھی نوازا اور مرکز کا سرسری طور پر معائنہ کرتے ہوئے اپنی خوشی و مسرت کا اظہار فرمایا علاوہ ازیں مہمان مکرم کو شیخ محمد نسیم مدنی کے ہاتھوں مومنٹوں بھی پیش کیا گیا آخر میں شیخ محترم کو بصد احترام و تکریم رخصت کیا گیا اس موقع پر مرکز السنہ روپندیہی کے اساتذہ کرام بالخصوص عمید مرکز شیخ محمد شریف مدنی، شیخ مجیب الدین مدنی، شیخ شمیم سراجی، شیخ سالم خورشید وغیرہم موجود تھے ۔

 1,411 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے