توہین رسالت ناقابل معافی سنگین جرم

 شیخ خورشید احمد سلفی

شیخ الجامعۃ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر، نیپال

پیغمبر اسلام محمد صلی الله علیہ و سلم سچے رسول تھے آپ پوری دنیائے انسانیت اور عالم وجود کے مونس و غمخوار تھے جس پر آپ کی تعلیمات اور اسوہ مبارکہ شاھد عدل ہے۔ آپ نے قیام امن و انصاف کا بےنظیر کارنامہ انجام دیا ہے۔بایں ہمہ اگر کوئی آپ پر دہشت گردی کا الزام لگاتا ہے اور کارٹون کے ذریعے آپ کی توہین کرتا ہے تو یہ ناقابل معافی سنگین جرم ہے۔
ان خیالات کا اظہار شیخ خورشید احمد سلفی شیخ الجامعہ جامعہ سراج العلوم السلفیہ نے نوشتہ دیوار کے ایڈیٹر فہیم احمد سنابلی سے ملاقات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے کسی بھی مذھبی شخصیت کی توہین سے منع کیا ہے۔لھذا کوئی بھی کلمہ گو کسی مذھبی پیشوا کی اہانت کا مرتکب نہیں ہوتا ہے ایسی صورت میں ہمارے رسول صلی الله علیہ و سلم کے توہین پر مبنی خاکے بنانا ان کی اشاعت کرنا یا اُن کی حمایت کرنا دیوالیہ پن ہے۔
ہم فرانس کے صدر ایموئیل میکرون کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خاکوں کے اشاعت کنندہ پر ہزارہا لعنتیں بھیجتے ہیں۔

 1,372 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے