کنگ خان کے 28 سال شاہ رخ خان نے اپنے فلمی سفر پر کہا: میرا جنون آگے بھی یونہی کئی سالوں تک برقرار رہے گا

شاہ رخ خان بالی ووڈ میں 28 سال کا سفر طے کرچکے ہیں۔لمبے وقت سے بڑے پردے سے دور شاہ رخ نے انڈسٹری میں 28 سال پورے ہونے کی خوشی میں ایک فوٹو شیئر کیا جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا

"پتہ نہیں کب میرا جنون ایک ہدف بن گیااور پھر میرا پروفیشن بن گیا۔اتنے سالوں تک آپ سبھی نے مجھے اپنی تفریح کا مرکز بنائے رکھا،اس کے لئے آپ سبھی کا شکریہ”۔

شاہ رخ خان نے 1992 میں آئی فلم "دیوانہ” سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔اس فلم میں ان کے ہمراہ رشی کپور اور دویا بھارتی تھیں۔

آگے اور کئی سال

شاہ رخ نے آگے لکھا ہے کہ میرے پروفیشنلزم سے  زیادہ میراجنون ہی آگے کئی سالوں تک آپ کی خدمت کرتا دکھائی دے گا۔28 سال کے اور آگے۔۔۔۔ اور اس لمحہ کو قید کرنے کے لئے گوری خان کا شکریہ۔

ایک دن پہلے ہی شاہ رخ خان اپنے گھر منت کی بالکنی میں شوٹنگ کرتے ہوئے نظرآئے تھے جس کی ویڈیوسوشل سائٹس پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

نہیں ملا نیشنل  ایوارڈ

54 سال کے شاہ رخ اب تک 80 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔فلموں میں آنے سے پہلے وہ 80 کے عشرے میں ٹیوی شوز بھی کرچکے ہیں جن میں فوجی، دل دریا، سرکس، ایڈیا، امید، واگلے وغیرہ جیسے شوز خاص تھے۔ 2005میں پدم شری سے نوازے گئے شاہ رخ خان کو اب تک کوئی نیشنل ایوارڈ نہیں مل سکا ہے۔

کنگ خان کی پہلی فلم کی کچھ خاص باتیں 

شاہ رخ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے آج تک ڈیبو فلم دیوانہ نہیں دیکھی ہے کیونکہ وہ اپنی پہلی اور آخری فلم نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ فلم کا ٹائٹل سانگ "ایسی دیوانگی دیکھی نہیں کہیں” رشی کپور کو کافی پسند تھا،اسے لئے وہ اسے خود پر فلمانا چاہتے تھے۔لیکن جب راج کنور نے بتایا کہ یہ گیت شاہ رخ خان کے رول پر فٹ بیٹھ رہا ہے ، تب وہ مانے۔فلم کے گانے "تیرے درد سے دل آباد رہا”اور 1975میں آئی فلم اپنے رنگ ہزار کے گانے "میری کالی کلوٹی کے نکھرے بڑے” کا میوزک ایک جیسا ہی ہے۔

 823 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے