تیرہ جولائی سے ٹیلی کاسٹ ہوں گے کنڈلی بھاگے، کُمکُم بھاگےاور دوسرے ٹی وی شوز، سیٹ پر ماسک لگائے نظرآئے ستارے

لاک ڈاون کے تقریبا تین مہینوں کے بعد ٹیلی ویژن انڈسٹری پھرسے شروع ہوگئی۔زیادہ تر ٹی وی شوز کے تخلیق کاروں نے اپنے سیریئلس کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔زی ٹی وی کے شوز کُم کُم بھاگے، کنڈلی بھاگے، تجھ سے ہے رابطہ، گڈّن تم سے نہ ہوپائے گا کی شوٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔

چینل سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ ان سبھی شوز کے لئے ایپی سوڈس تیرہ جولائی سے ٹی وی پر نشر ہونا شروع ہوجائیں گے۔وہیں منیش پال کے ذریعہ ہوسٹ کئے جانے والے موسیقی شو "سارے گاماپا لٹل چینپس” کے نئے ایپی سوڈس اٹھارہ جولائی سے ٹیلی کاسٹ ہوں گے۔

ریما شیخ نے کہا ہے کہ اس لاک ڈاون نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے ، مجھے میری ماں کی اہمیت سمجھ میں آئی ہے۔ایسا نہیں ہے کہ میں ان سے پیار نہیں کرتی تھی،لیکن زیادہ مصروفیات کی وجہ سے ان پر توجہ نہیں دے پاتی تھی اور ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتی تھی،لیکن اس لاک ڈاون میں میں نے ان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ماں بیٹی کا رشتہ کیا ہوتا ہے،اسے گہرائی سے سمجھا۔ساتھ ہی زندگی میں رشتے اور فیملی ممبرس کی اہمیت بھی سمجھی۔لاک ڈاون کی وجہ سے میری سوچ میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے۔

شوٹنگ شروع ہونے کو لے کر ریما نے کہا کہ اس دوران میں نے اپنے شوٹنگ اور شو کے ممبرس کو بھی بہت مس کیا۔ وہ بھی میری لئے میرے فیملی ممبرس جیسے ہیں۔اب سیٹ پر لوٹ کر کافی خوش ہوں۔ہماری اسٹوری لائن میں بہت جلد ایک نیا انٹریسٹنگ کانسپٹ ناظرین کو دیکھنے کو ملنے والا ہے۔امید کرتی ہوں کہ لوگوں کو یہ پسند آئے گا۔

سیریئلس کے سیٹ سے آئی تصویروں سے سیریلس کم کم بھاگے اور کنڈلی بھاگے کے لیڈ ایکٹرس شبیر اہلوالیا،شریتی جھا،شردھاآریہ اور دھیرج دھوپر ایک ساتھ شوٹ کرتے نظر آرہے ہیں۔ویسے آپ کو بتادیں کہ یہ دونوں شو اپنے واپسی کے پرومو کے لئے ایک ساتھ شوٹنگ کررہے ہیں۔

 1,643 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے