اگر آپ روزانہ رات کو مرچ کھائیں گے تو اس سے موٹاپا کم کرپائیں گے۔ مرچ میں موجود عنصر جسم کے فیٹ کو جلانے میں مدد کرتا ہے۔آئیے جانتے ہیں کہ موٹاپا کم کرنے کے لئے ڈائٹ میں مرچ کو کیسے شامل کریں؟
آج کل لوگ غیرصحت بخش کھانا کھاتے ہیں جس کی وجہ سے موٹاپا جیسی پریشانی عام ہوگئی ہے۔موٹاپا اور فیٹ برن کرنے کے لئے لوگ جانے کیا کیا کرتے ہیں لیکن کئی بار کڑی محنت کے بعد بھی لوگ وزن کم نہیں کرپاتے ہیں۔ایسے میں اپنی لائف اسٹائل اور کھان پان میں کچھ تبدیلی کرکے ہم اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اگر آپ روزانہ رات میں مرچ کھائیں گے تو اس سے آپ موٹاپا کنٹرول کرپائیں گے۔مرچ میں موجود عنصر جسم میں موجود فیٹ کو برن کرنے میں مدد کرتا ہے۔آئیے سمجھتے ہیں کہ موٹاپا کم کرنے کے لئے ڈائٹ [خوراک] میں مرچ کو کیسے شامل کریں۔
موٹاپا کم کرنے کے لئے ہری مرچ کھائیں
کئی ریسرچ میں یہ پتاچلا ہے کہ موٹاپا گھٹانے میں ہری مرچ کافی فائدہ مند ہے۔روزانہ رات کو ہری مرچ کھانے سے پیٹ لمبے وقت تک بھرا رہتا ہے جس سے انسان بسیار خوری نہیں کرپاتا ہےاور نہ غیرصحت بخش کھانوں کی خواہش باقی رہتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ رات میں مرچ کھاتے ہیں تو جسم میں موجو اضافی فیٹ بھی جلتے ہیں۔
میٹابولیزم بوسٹ کرتا ہے
ایک ریسرچ کے مطابق اگر آپ رات کے وقت تیکھا یا مسالے دار کھانا کھاتے ہیں تو تین گھنٹے کے اندر تیزی سے میٹابولیزم بڑھتا ہے، جس سے وزن کم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔اس کے علاوہ ہری مرچ کھانے سے موٹاپا بھی کم ہوتا ہے اور ایکسٹرا فیٹ بھی برن ہوتا ہے۔
فیٹ برن ہوتا ہے
مرچ کھانے سے جسم کے اندر گرمی پیدا ہوتی ہے جس سے پسینہ تیزی سے نکلنے لگتا ہے۔پسینے کے ذریعہ جسم میں موجود فیٹ برن ہوتا ہے اور موٹاپا کم ہوتا ہے۔ ایسے میں زیادہ وزن والے لوگ یا پھر موٹے لوگ روزانہ رات کو ڈائٹ میںمرچ شامل کریں۔ایسا کرنے سے ہفتہ بھر کے اندر فرق دکھنا شروع ہوجائے گا۔
کیسے کریں ڈائٹ میں شامل
ہری مرچ کو آپ اپنی ڈائٹ میں کسی طرح بھی شامل کرسکتے ہیں۔کھانا بناتے وقت آپ مرچ کو اس میں ڈال سکتے ہیں یا پھرکچی مرچ بھی کھانے کے ساتھ کھاسکتے ہیں۔اگر آپ ناشتے میں آملیٹ یا بیسن کا چیلا لینا پسند کرتے ہیں تو آپ اس میں مرچ کے باریک ٹکڑے شامل کرسکتے ہیں۔
654 total views