ملک میں معیشت کو مہمیز دینے کے مقصد سے سرکار نے یکم جولائی سے ان لاک ۲ لاگو کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ نے سموار کے دن اس تعلق سے ضابطے جاری کئے۔ ان ضابطوں کی رو سے مرحلہ وار طریقے سے لاک ڈاون میں چھوٹ دی جائے گی۔ان لاک ۲ کے تحت وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ اس مرحلہ میں میٹرو سروس پر لگی پابندی جاری رہے گی۔
سبھی تعلیمی ادارے جیسے اسکول، کالج اور کوچنگ سنٹرس بھی اکتیس جولائی تک بند رہیں گے۔اس کے بعد ان کے تعلق سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔جم، سنیما ہال،سویمنگ پل،انٹرٹینمنٹ پارک، تھیئٹر،بار، آڈیٹوریم،اسمبلی ہال وغیرہ بھی ان لاک ۲ کے دوران بند رہیں گے۔
عالمی پروازوں کو شروع کرنے کو لے کر سرکار نے کچھ واضح نہیں کیا ہے حالانکہ وندے بھارت مشن کے تحت دوسرے ملکوں میں پھنسے ہندوستانیوں کو ہندوستان لانے کا کام جاری رہے گا۔نصف جولائی میں چنندہ روٹ پر کچھ پروازوں کو اجازت مل سکتی ہے حالانکہ وزارت داخلہ کے جاری کردہ ان لاک ۲ کے ضابطوںمیں اس کی کچھ بھی وضاحت موجود نہیں ہے جبکہ علاقائی پروازوں میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکار نے بازاروں میں دکانوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے لیکن یہ اس بات پر منحصر کرتا ہے کہ آپ کی دوکان کس زون میں ہے۔اسی طرح سے سرکار نے دوکانوں پر ایک ساتھ پانچ لوگوں کے جمع ہونے کی اجازت دے دی ہے حالانکہ اس دوران سماجی فاصلہ کو برتنا ہوگا۔نیز عام جگہوں پر ماسک پننے کو لازم قرار دے دیا گیا ہے۔
ان لاک۲ کے ضابطوں کے مطابق مرکزی حکومت نے کواضح کیا ہے کہ نٹین مینٹ زون سے باہر کسی علاقہ میں کورونا وبا کے پھیلاو کا احساس ہوتا ہے تو ان علاقوں میں صوبائی حکومتیں پابندی لگانے کے لئے آزاد ہوں گی، نیز اگر کسی کنٹین مینٹ زون میں کورونا کے کیسیز کم ہوتے ہیں تو صوبائی حکومتیں وہاں چھوٹ دینے کے مجاز ہوں گی۔
ان لاک ۲ کی ہدایات میں بھی رات میں کرفیو کو جاری رکھا گیا ہے، البتہ اس کی مدت میں تخفیف کردی گئی ہے ۔اب کرفیو کا دورانیہ رات دس بجے سے لے کر صبح پانچ بجے تک ہوا کرے گا،البتہ رات میں بھی ضروری کاموں کی اجازت دی گئی ہے۔
اسی طرح سے ایک صوبے سے دوسرے صوبے کا سفر کرنے کی ان لاک ۲ کے ضابطوں کے مطابق اجازت دی گئی ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی کوئی شرط یا قید نہیں لگائی گئی ہے۔
456 total views