آج کل ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔لوگ اسے خوب شیئر کررہے اور اس پر تبصرہ بھی کررہے ہیں۔دراصل یہ تصویر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شرداروند بوبڈےکی ہے جس میں چیف جسٹس امریکی بائک کمپنی ہارلے ڈویڈسن کی ایک مہنگی اور شاندار بائک پر بیٹحے نظرآرہے ہیں۔
کورٹ روم کے خلاف اس تصویر میں چیف جسٹس آف انڈیا بائک پربیٹھ کر کچھ لوگوں کے ساتھ محو گفتگو ہیں۔آپ کے ہمراہ چار پانچ لوگ موجود ہیں۔ہارلے ڈویڈسن دنیا کی بہترین بائک بنانے والی کمپنی ہے۔اس کمپنی کی بائک کی قیمت لاکھوں روپیوں میں ہوا کرتی ہے۔
واضح رہے کہ ہارلے ڈویڈسن کی یہ بائک چیف جسٹس آف انڈیا کی نہیں ہے۔ان کی یہ تصویر ناگپور میں لی گئی ہے۔کورونا وائرس وبا کی وجہ سے چیف جسٹس کچھ دنوں سے ناگپور ہی میں مقیم ہیں۔یہی پر ان کا دولت کدہ ہے۔اس بائک کا رجسٹریشن نمبر CG05 BP0015ہے۔یہ باِئک ایک بی جے پی لیڈر سونبا مسالے کے بیٹے روہت سونبا کے نام سے رجسٹرد ہے جس کی وجہ سے پرشانت بھوشن اور اجیت انجم جیسے دانشوروں نے چیف جسٹس آف انڈیا پر طنز بھی کیا ہے۔
اس تصویر میں چیف جسٹس بنا ماسک اور ہیلمیٹ دکھائی دے رہے ہیں جس پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے بلکہ نیدھی رازداں نے تو سوشل سائٹ ٹویٹر پر تصویر پرتبصرہ کرتے ہوئے پوچھا ہے
Where is his lordship’s mask?
بھارت میں ایڈوینچر اور تفریح کے دیوانے ہارلے ڈویڈسن کی بائک پر فراٹے بھرنا پسند کرتے ہیں ۔موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے بائک کے شوقین ہیں۔بائک چلانا ان کا پسندیدہ شوق ہے۔
پچھلے سال اکتوبر میں جب انہوں نے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا تھا، اس دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بائک کے تئیں اپنے شوق کو ظاہر کیا تھا۔
572 total views