نوشتۂ دیوار ڈیسک
جنرل نالج ایک ایسا مضمون ہے جو چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے مقابلہ جاتی امتحانات میں آتا ہے۔ جنرل نالج سے ہر جگہ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ یہ ہمیں ہر طرح کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ ہمارے دماغ میں اٹھنے والے ہر سوال کا اس میں جواب ہوتا ہے۔اگر ہم یوپی ایس سی کی بات کریں تو یوپی ایس سی کو پاس کرنے کے لئے ہرسال ملک کے تقریباً لاکھوں بچے کڑی محنت کرتے ہیں، ان میں سے کچھ لوگ ہی انٹرویو راؤنڈ تک پہنچ پاتے ہیں۔ یوپی ایس سی کا امتحان ملک کا سب سے مشکل امتحان تصور کیا جاتا ہے۔
سول سروسز امتحانات، جس قدر مشکل ہوتے ہیں، اسی قدر مشکل اس کا انٹرویو بھی ہوتا ہے۔ اس انٹرویو کے دوران کئی طرح کے ایسے سوالات بھی دریافت کرلئے جاتے ہیں جو امیدوار کو مشکلوں سے دوچار کردیتے ہیں۔ یہ سوال ایسے ہوتے ہیں جس سے امیدوار کی حاضر دماغی کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔کچھ سوالات جنرل نالج سے متعلق ہوتے ہیں تو کچھ بہت ہی عجیب قسم کے ہوتے ہیں۔اس لئے آج ہم یوپی ایس سی انٹرویو کے دوران پوچھے گئے کچھ سوالات لے کر حاضر خدمت ہیں جو آپ کے لئے معاون ثابت ہوں گے:
سوال۱: دنیا کا سب سے بڑا درخت کون سا ہے اور کہاں ہے؟
جواب: دنیا کا سب سے بڑا درخت برگد کا ہوتا ہے جو کہ انڈیا کے کولکاتہ شہر میں موجود ہے۔
یہ درخت پورے ایک لاکھ 44ہزار400مربع کیلومیٹر میں پھیلا ہوا ہے۔ اس درخت کے 2800 سے بھی زیادہ شاخیں ہیں۔
سوال۲: کس ملک کے سات نام ہیں؟
جواب: بھارت، انڈیا، ہندوستان، آریہ ورت، جمبودیپ، بھارت کھنڈ، ہند ۔یہ بھارت کے تاریخی نام ہیں، سرکاری نام نہیں ہیں۔
سوال۳: کیلے کے پھل میں بیچ نہیں ہوتا ہے، تو اس کا درخت کیسے اگ جاتا ہے؟
جواب: کیلے کے بیچ کیلے کے پودے کے نیچے ہوتے ہیں۔ایک کیلے کے پودے میں تین سے پانچ بیج نکلتے ہیں۔
سوال۴:ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ بار بولڈ ہونے والا کھلاڑی کون ہے؟
جواب: راہل دراوڈ، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 52 بار بولڈ ہوئے ہیں اور ونڈے میں 57 بار۔وہی سچن تیندولکر ٹیسٹ میں 48 بار اور ونڈے میں 66 بار بولڈ ہوئے ہیں۔
سوال ۵: سائیکل میں ہوا بھرنے والے پمپ کو انگلش میں کیا کہتے ہیں؟
جواب: سائیکل میں ہوا بھرنے والے پمپ کو انگلش میں Bicycle air pumpکہتے ہیں۔
سوال ۶: کھٹا شہد کس ملک میں پایا جاتا ہے؟
جواب: برازیل
سوال ۷: کس ملک میں ہر سال صدر جمہوریہ کا انتخاب ہوتا ہے؟
جواب: سوئزرلینڈ، یہ دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جہاں ہرسال صدر جمہوریہ بدل جاتے ہیں۔ یہاں صدرجمہوریہ کی مدت ایک سال سے زیادہ نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی اسے دوبارہ الیکشن لڑنے کی اجازت ہی ہوتی ہے۔
سوال۸: زمین کا وزن کتنا ہے؟
جواب۸: گوگل کے مطابق زمین کا وزن
5.972×1024 kg
*13,170,000,000,000,000,000,000,000 pounds
(or *5,974,000,000,000,000,000,000,000 kilograms)
یعنی 5.9 ٹریلین ٹریلین کیلوگرامس
سوال ۹: دنیا کی سب سے بڑی ٹنل کون سی ہے؟
جواب: گوتھارتھ بیس ٹنل، جس کی لمبائی 57.9 کیلو میٹر آج 35.47 میل ہے اور سرنگوں اور راستوں کی مکمل 151.84 کیلو میٹر یعنی 94.3 میل ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ریلوے سرنگ ہے۔
سوال ۱۰: منگل گرہ(مریخ،Mars) پر ایلین ہے یا نہیں؟
جواب: ایک ایلین ہنٹرس (انوسٹی گیٹر) یوٹیوب چینل نے مریخ یا منگل گرہ پر ایلین دیکھے جانے کا دعوی کیا ہے۔ اس کے بعد ناسا نے مارس کی کچھ تصویریں جاری کی ہیں جس میں چمچہ جیسی کوئی چیز دکھائی دے رہی ہے۔
1,672 total views