محسن قوم وملت ”علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ: حیات وخدمات“پر دوروزہ عظیم الشان ورچول کانفرنس 27-28/اگست کو

دہلی:16/جون2021
عالم اسلام کی معروف علمی وتحقیقی شخصیت مفسر قرآن،محدث ذی شان،معتبر فقیہ،مایہ ناز سیرت نگار،عربی،اردو اور انگریزی زبانوں کے ادیب شہیر،کئی درجن دینی،علمی،تحقیقی،تعلیمی، تربیتی،نصابی اور دعوتی واصلاحی کتابوں کے مصنف اور ہندوستان کی معروف دینی دانشگاہ جامعہ امام ابن تیمیہ،مدینۃ السلام، چندنبارہ،ڈھاکہ، مشرقی چمپارن،بہار کے مؤسس وبانی رئیس،محسن قوم و ملت،عالم ربانی "علامہ ڈاکٹر محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ: حیات وخدمات ” کے زیر عنوان اور ابنائے قدیم جامعہ امام ابن تیمیہ کے زیر اہتمام دوروزہ عظیم الشان ورچول کانفرنس مورخہ 27-28/اگست 2021ء مطابق 18-19/محرم الحرام 1443ھ جمعہ وسنیچر کو علامہ کے شایان شان بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہورہی ہے جس میں ملک و ملت کی مقتدر دینی، علمی، تحقیقی، تعلیمی اور سماجی شخصیات شریک ہوں گی اور علامہ کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کی دینی، علمی، تحقیقی، تعلیمی، تربیتی، دعوتی، اصلاحی، قومی، ملی اور انسانی خدمات اور کارناموں خصوصا ان کے عظیم شاہکار جامعہ امام ابن تیمیہ کے مختلف گوشوں، پہلوؤں اور عصر حاضر میں ان کی معنویت پر اظہار خیال فرمائیں گی۔ان شاء اللہ۔اس سلسلے میں گزشتہ کل مورخہ 15/جون/2021 بروز منگل ساڑھے چار بجے شام سینئر تیمی اخوان پر مشتمل کور کمیٹی کی بذریعہ زوم آن لائن میٹنگ زیر صدارت ڈاکٹر معراج عالم محمد انفاق تیمی منعقد ہوئی جس میں اس عظیم الشان کانفرنس کی تاریخ کی تعیین کے ساتھ ساتھ کانفرنس سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا اور طے پایا کہ یہ دوروزہ کانفرنس کل چار نشستوں پر مشتمل ہوگی۔افتتاحی نشست 27/اگست جمعہ کو شام ساڑھے چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک،دوسری نشست اسی دن ساڑھے سات بجے شام سے دس بجے شب تک،تیسری نشست دوسرے دن مورخہ 28/اگست سنیچر کو ساڑھے دس بجے صبح سے ساڑھے بارہ بجے دوپہر تک اور چوتھی نشست اسی دن شام ساڑھے چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک منعقد ہوگی۔کانفرنس کے ذیلی موضوعات کی تعیین وغیرہ دیگر متعلقہ امور طے کرنے کے لیے کور کمیٹی کی اگلی میٹنگ آئندہ مورخہ 22/جون 2021ء منگل کو شام ساڑھے چار بجے بذریعہ زوم منعقد ہوگی۔
کل کی میٹنگ کی نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد یوسف حافظ ابو طلحہ تیمی نے ادا کی۔ اس میٹنگ میں صدر مجلس اور ناظم مجلس کے علاوہ شیخ فیاض احمد تیمی،شیخ کلیم انور محمد سعید تیمی، شیخ عمر فاروق فیض الدین تیمی، ڈاکٹر محمد شیث محمد ادریس تیمی،ڈاکٹر عبد الواسع واقف الدین تیمی، شیخ صفات عالم محمد زبیر تیمی، ڈاکٹر ظل الرحمن لطف الرحمن تیمی اور ثناء اللہ صادق تیمی شریک تھے۔

 876 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے