معروف عالم دین فضيلة الشيخ شيرخان جمیل احمد عمری (برطانیہ) حفظه الله كی والدہ ماجدہ کے سانحہ ارتحال پر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کا تعزیتی پیغام

 

نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر دي جاتي ہے کہ ایک معروف عالم دین، داعی اور فعال ومتحرک شخصیت، فضيلة الشيخ جناب شيرخان جمیل احمد عمری حفظہ اللہ سابق شیخ الجامعہ، الجامعہ المحمدیہ منصورہ مالیگاون و نایب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کی والدہ ماجدہ کا آج ہی کچھ دیر قبل بتاریخ 13 اپریل 2021 موافق 29 رمضان المبارک 1442ھ اپنے آبائی وطن ادھونی میں انتقال ہو گیا ہے. انا لله وانا إليه راجعون، اللهم اغفر لها وارحمها واعفها واعف عنها ووسع مدخلها واكرم نزلها واغسلها بالماء والثلج والبرد، ونقها من الخطايا كما نقيت الثوب الابيض من الدنس، وادخلها في جنة الفردوس الاعلى

مرحومہ انتہائی متواضع، نیک دل، مہمان نواز اور صوم وصلاة کی پابند تھیں، اور انہوں نے اپنی تمام اولاد کو بہترین تعلیم وتربیت سے آراستہ کیا، ا تعالى آپ کی تمام نیکیوں کو شرف قبولیت بخشے، بشری لغزشوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس کا مکیں بنائے، آمین.
جمله پسماندگان خصوصا مولانا شیرخان جمیل احمد عمری، عزیزم ریاض احمد سمیت تمام بھائیوں، بہنوں اور مولانا کے والد محترم ودیگر تمام اہل خانہ وخویش واقارب کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا کرے۔ آمین یارب العلمین۔
مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔

 574 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے