اودے پورمیں ہوئے سفاکانہ قتل کو مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے افسوسناک اورقابل مذمت قرار دیا

 مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے امیر مولنا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں اودے پورکے اندرہوئے سفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انتہائی افسوس ناک اوربدبختانہ عمل قراردیاہے۔ امیرمحترم نے کہاکہ یہ واقعہ جس تناظرمیں بھی انجام دیاگیاہو اسے درست قرار نہیں دیاجاسکتا کیونکہ کسی بھی مجرم کو کیفرکردارتک پہنچانے کی ذمہ داری عدلیہ اورانتظامیہ کی ہے اورکیسی بھی صورت حال ہو کسی کو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں ہے۔ امیرمحترم نے مزید کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا پوری زندگی یہ معمول رہا کہ آپ نے سخت سے سخت دشمن کو بھی حسن اخلاق کے ذریعہ اپناگرویدہ بنایااورکبھی بھی کسی کے ساتھ زورزبردستی نہیں کی یااس کی بدتمیزی اورایذارسانی کے لیے سزانہیں دی جس کی بناپر آپ پوری انسانیت کے لیے حسن اخلاق کااسوہ ونمونہ بن گئے۔ پریس ریلیز میں عوام وخواص سبھی سے اپنے جذبات قابومیں رکھنے،افواہوں کا شکارنہ ہونے ،کسی بھی قسم کی جذباتیت یا اشتعال انگیزی سے بچنے اورامن وقانون کی صورت حال اورقومی یکجہتی اورآپسی بھائی چارہ کو برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے نیزحکومتوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ گنہگاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے امن وقانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں ۔

 1,558 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے