ادارہ شؤون الخریجین جامعہ امام ابن تیمیہ کاقیام موفق ومستحسن اقدام /ڈاکٹرمحمدشیث ادریس تیمی

نئی دہلی:14دسمبر 2021ء
معروف تعلیمی ورفاہی ادارہ الثقافة فاؤنڈیشن نئی دہلی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی نے جامعہ امام ابن تیمیہ مدینة السلام بہارکے رئیس محترم جناب ڈاکٹرعبداللہ محمد لقمان السلفی حفظہ اللہ کے حکم سے جامعہ امام ابن تیمیہ کے فارغین وفارغات کی دیرینہ خواہش کے پیش نظر جامعہ کیمپس میں ادارہ شؤون الخریجین کے قیام کوموفق ومستحسن اقدام قرار دیاہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ اس شعبہ کے ذریعہ ملک وبیرون ملک میں دینی وتعلیمی اورعلمی وتحقیقی خدمات انجام دینے والے تیمی اخوان واخوات کے مابین رابطہ مضبوط ہوگا اوراس ادارے کے بینرتلے سب مل کر موقررئیس جامعہ کی سرپرستی میں مادرعلمی کے تعلیمی وتربیتی ، دعوتی واصلاحی اورتحقیقی وتصنیفی کاز کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اورجامعہ کی تعمیر وترقی کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کریں گے۔
ڈاکٹرمحمد شیث ادریس تیمی نے کہا کہ گزشتہ کل اس حوالے سے جامعہ امام ابن تیمیہ کے صدرلجنة اداریہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری ہواہے جس میں کہا گیا ہے کہ جامعہ امام ابن تیمیہ، مدینة السلام بہار اپنے تمام فارغین وفارغات کویہ بشارت سناتی ہے کہ حرم جامعی میں محترم رئیس جامعہ ڈاکٹرعبداللہ بن محمدلقمان السلفی حفظہ اللہ کے حکم سے ”شؤون الخریجین“ کے نام سے ایک مستقل ادارہ کاقیام عمل میں آچکا ہے، جس کے لیے ابناءتیمیہ ہی میں سے ایک نہایت لائق وفائق اورمتحرک ونشیط ”تیمی“جناب مولاناآصف تنویر تیمی مدنی کو فی الوقت ذمہ دارکے طورپر متعین کیا جاچکاہے۔ تمام ابناءوبنات جامعہ سے التماس ہے کہ اس ادارے سے منسلک ہوں اوراپنے مسائل کے حل کے لئے ذمہ دار کو اپنی آراءوتجاویز پیش کریں۔
ڈاکٹرتیمی نے مزید کہا کہ تیمی اخوان واخوات کے اس واحد معتبر اور مشترکہ پلیٹ فارم کے قیام سے تیمی اخوان واخوات کے اندر خوشی کی لہردوڑگئی ہے اور شوسل میدیا میں جہاں وہ موقررئیس جامعہ کا شکریہ ادا کررہے ہیں وہیں ایک دوسرے کومبارک بھی پیش کررہے ہیں۔

 473 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے