معروف عالم دین حضرت مولانا نور عالم خلیل امینی کا انتقال پرملال

معروف عربی ماہنامہ ’’الداعی‘‘ کے ایڈیٹر اور دارالعلوم دیوبند کے سینئر استاذ حضرت مولانا نورعالم امینی کا آج بتاریخ ۳ مئی ۲۰۲۱ء ، سموار  کے دن، صبح سوا تین بجے وفات پاگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

حضرت مولانا کاتعلق صوبہ بہار کے ضلع سیتامڑھی کے رائے پور گاؤں سے تھا ۔مدرسہ امدادیہ دربھنگہ، دارالعلوم مئو اور دارالعلوم جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی۔آپ کے اساتذہ میں مولانا وحیدالزماں کیرانوی اور مولانا محمد میاں دیوبندی اہم اور قابل ذکر ہیں۔ 2017ء میں مولانا امینی صاحب کو صدارتی سرٹیفکٹ آف آنر اعزاز سے نوازا گیا۔ مولانا نورعالم خلیل امینی صاحب نے دارالعلوم دیوبند میں ایک لمبی مدت تک عربی زبان و ادب کی تدریس کا فریضہ انجام دیا ۔اس دوران طلباء کی ایک بڑی تعداد نے آپ سے اکتساب فیض کیا۔

حضرت مولانا نے متعدد مفیدکتابیں تالیف فرمائی ہیں جن میں سے کچھ کتابیں بہت معروف و متداول ہوئی ہیں۔ مثلاً وہ کوہ کن کی باتیں، فلسطین کسی صلاح الدین ایوبی کے انتظار میں، المسلمون فی الہند، الصحابۃ و مکانتہم فی الاسلام، متی تکون الکتابات مؤثرۃ، تعلموا العربیۃ فانھا من دینکم، پس مرگ زنداں، صلیبی صہیونی جنگ وغیرہ۔

بہرحال، آج جبکہ مولانا اس دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں، نوشتۂ دیوار کی ٹیم رب تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مولانا کی مغفرت فرما۔آپ کو جنۃ الفردوس میں بلند مقام عطا فرما۔ آپ کی بشری لغزشوں پر عفو کا قلم پھیردے۔آپ کی دینی خدمات کو قبول فرما اور آپ کے پسماندگان اور جملہ وابستگان کو صبرجمیل عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

 743 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے