رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،14 اپریل 2021ء بدھ کو رمضان المبارک کاپہلا روزہ رکھا جائے گا۔ ان شاء اللہ

دہلی
وطن عزیز ہندوستان کے مختلف مسالک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کے اعلان کے مطابق آج بتاریخ ۱۲/اپریل ۲۰۲۱ء کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔اس لئے ۱۴/اپریل ۲۰۲۱ء بدھ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔ اس سلسلے میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی سے جاری اخباری بیان کے مطابق آج مورخہ۲۹ شعبان المعظم ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۲/ اپریل ۲۰۲۱ء بروزسوموار مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی کی ایک اہم میٹنگ اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا، نئی دہلی میں منعقد ہوئی اور رؤیت ہلال ماہ رمضان۱۴۴۲ ھ کے سلسلے میں حسب سابق ملک کے اکثر صوبوں کے ذمہ داروں اور ملی تنظیموں سے رابطے کیے گئے لیکن کہیں سے بھی رمضان المبارک ۱۴۴۲ھ کے چاند کی رؤیت کی کوئی مصدقہ و مستند خبر موصول نہ ہونے کی وجہ سے مرکزی اہل حدیث رؤیت ہلال کمیٹی دہلی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کل مورخہ۱۳/ اپریل ۲۰۲۱ء بروز منگل شعبان المعظم کی ۳۰ ویں تاریخ ہوگی اور ۱۴/ اپریل ۲۰۲۱ء بدھ کو رمضان المبارک کی پہلی تاریخ ہوگی۔ ان شاء اللہ
اسی طرح مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڑیشہ و جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ نے بھی اعلان کیا ہے کہ ۲۹ شعبان کو رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے ۱۴/اپریل ۲۰۲۱ء کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔
رویت ہلال کمیٹی، بھوپال نے بھی اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مطلع صاف ہونے کے باوجود ۱۲/اپریل ۲۰۲۱ء بروز سموار رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے ۱۴/اپریل ۲۰۲۱ بروز بدھ رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

 453 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے