آزادی اظہار رائے ایک کھوکھلا نعرہ

شیخ محمد نسیم مدنی
رئیس جمعیہ مرکز السنہ روپندیہی نیپال

آزدي اظہار رائے ایک خوشنما شیطانی وسوسے کا عنوان ہے جسکی آڑ میں دنیا بھر میں خباثت پھیلائی جارہی ہے اور غیر فطری، غیرانسانی اعمال اور بے حیائی و اخلاق باختگی کو رواج دیا جارہا ہے اس حیاسوز عنوان کے تحت کچھ شیطنت زدہ لوگ اپنے خالق ورازق انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے اسکی جانب سے فرستادہ رسولوں کی بے حرمتی سے بھی باز نہیں آتے ہیں انہیں میں سے فرانس کی فسطائی طاقتیں اور وہاں کا صدر اور دنیا بھر میں پایے جانے والے انکے معدورے چند حمایتی بھی ہیں جو پوری دنیا میں مذکورہ بالا عنوان کے تحت فساد بے حیائی انارکی پھیلا کر اسے جھنم زار بنانا چاہتے ہیں ان لوگوں کی شیطانی باتوں سے محسن انسانیت رحمۃ للعالمین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ پر کوئی حرف آنے والا نہیں ہے لیکن انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور انصاف پسند غیر مسلم بھائیوں کا دل دکھایا ہے اسکی سزا تو انہیں ملنی چاہیے اگر لوگ نہیں دے ۔۔۔سکے تو بہر حال اللہ قادر مطلق ہے اور اس کی پکڑ بہت سخت ہے.۔

 1,828 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے