احمدآباد
گجرت میں بھاجپا کے سابق ایم پی اور مشہور ایکٹر پریش راول کے بھائی پر جوے کا اڈہ چلانے کا الزام لگا ہے۔احمد آباد شہر کے متھرداس کلب میں پولیس نے چھاپا مارا اور وہاں سے بیس جواریوں کو گرفتار کیاجن میں ایک پریش راول کا بھائی بھی ہے جس کا نام ہیمانشو راول ہے۔اس کے ساتھ پولیس نے کرتی کمار راول کو بھی گرفتار کیا ہے جو اس کی پھوپھی (بوا) کا بیٹا ہے۔
نامہ نگاروں کے مطابق ان جواریوں کے پاس سے پولیس نے کل ایک لاکھ ، چورانوے ہزار ایک سو تین روپئے نقد برآمد کئے ہیں۔ پولیس کو اس جوے کے اڈہ کے بارے میں بہت دنوں سے خبر مل رہی تھی کہ لوگ متھرداس کلب میں اس طرح کا غیرقانونی عمل انجام دیتے ہیں ،اس کے بعد اس ہائی پروفائل جوے کے اڈے پر چھاپا مارا گیا ۔پریش راول کا نام آتے ہی گجرات کے کانگریسی نیتاوں نے بھاجپا کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا ۔
ایک پولیس اہلکار کے مطابق متھرداس کلب میں یہ غیرقانوں سٹہ بازی کا کام بہت دنوں سے چل رہا تھا ،جس کی اطلاع موصول ہونے پر وہاں چھاپا مارا گیا ۔ اس چھاپے کے دوران بیس لوگ حراست میں لئے گئے۔پولیس کے مطابق ان سبھی لوگوں کا پہلے کرونا ٹیسٹ کرایا جائے گا پھر انہیں کورٹ میں پیشی کے لئے لے جایا جائے گااور ان کے ریمانڈ کی مانگ کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پوچھ تاچھ میں ہائی پروفائل جوا کے اڈوں کے بارے میں پتہ لگنے کا اندیشہ ہے، اس لئے پولیس ان ملزمین کو ریمانڈپر لینے کی ضرور کوشش کرے گی۔
333 total views