کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر اور گجرات راجیہ سبھاسے موجودہ ایم پی احمد پٹیل کے گھر انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ [ای ڈی] پانچ دنوں کے اندر تیسیری بار پوچھ تاچھ کرنے پہنچی ہے۔ سندیسرا برادرس کے بینک فراڈ معاملے میں احمد پٹیل سے ای ڈی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔اس سے پہلے ای ڈی نے احمد پٹیل کو دو بار پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا تھا لیکن انہوں نے کرونا وائرس مہاماری کے موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن[ڈبلیو ایچ او] کی بزرگ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کا حوالہ دیتے ہوئے جانچ کے لئے ای ڈی کے دفتر حاضر نہیں ہوئے تھے۔اس سے قبل 27 جون اور پھر 30 جون کو پٹیل سے پوچھ تاچھ ہوئی تھی۔
کیا ہے سندیسرا بدعنوانی کا معاملہ؟
دراصل سندیسرا برادرس پر الزام ہے کہ ان لوگوں نے کئی بینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔اسٹرلنگ بایوٹیک کمپنی لمیٹیڈ اور سندیسرا گروپ کے تین پرموٹروں نتن سندیسرا، چیتن سندیسرا اور دیپتی سندیسرا نے پہلے تو فرضی کمپنیاں بنائی پھر کئی بینکوں کو تقریبا 14500 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔
حوالہ معاملہ میں جاری ہوئی تھی نوٹس
اس سے پہلے محکمہ انکم ٹیکس نے احمد پٹیل کے خلاف نوٹس جاری کیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ ان کے ذریعہ حوالہ کی کا 400 کروڑ سے زیادہ رقم کانگریس کے بینک کھاتوں میں آئی تھی۔ فی الحال محکمہ انکم ٹیکس ان الزامات کی تحقیق کررہی ہے۔
اس سے پہلے احمد پٹیل نے پوچھ تاچھ پر جاری کیا تھا بیان
احمد پٹیل نے اپنے ٹویٹر پر پہلے دن پوچھ تاچھ کے بارے میں لکھا تھا کہ آج مودی حکومت کے کچھ افراد میرے گھر تشریف لائے تھے اور ساتھ میں لکھا تھا کہ اگر آپ جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ پچھلے کچھ سالوں سے جب کبھی لوک سبھا، راجیہ سبھا کا الیکشن آتا ہے یا مودی حکومت کسی پریشانی میں ہوتی ہے تو ایک یا کئی ساری جانچ ایجنسیوں کو مخصوص افراد کے پیچھے لگادیا جاتا ہے۔بروقت جبکہ مودی حکومت معیشت، صحت اور قومی سلامتی کے مسئلے میں ناکام دکھائی پڑرہی ہے ، کوئی بھی جانچ ایجنسی ان کے کام نہیں آپارہی ہے۔چین اور مہاماری سے لڑنے کے بجائے ،یہ حکومت حزب اختلاف سے لڑنے میں زیادہ بے چین دکھ رہی ہے۔بہرحال، ہمارا معاملہ صاف شفاف ہے، ہمارے پاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں ہے ، ہم حکومت کی حالیہ ناکامیوں اور پچھلے گھپلوں کی تنقید کرنے یا اسے ایکسپوز کرنے میں چنداں تامل نہیں کریں گے۔ جے ہند
604 total views