ملک میں کورونا کے ریکارڈ معاملے، 8 صوبے بڑھارہے ہیں بھارت کی تشویش

Corona, Covid19

اہم نکات

مہاراشٹرا، تمل ناڈو، دہلی، تلنگانہ، گجرات، اترپردیش، آندھراپردیش اور مغربی بنگال سب سے زیادہ متاثر

ملک کے 85 فیصد ایکٹیو معاملے اور 87 فیصد اموات انہی صوبوں میں

ملک میں کورونا کی رفتار دوگنا ہونے کے وقت میں نمایاں بہتری، اب 19 دن میں کورونا کے معاملات ہورہے ہیں دوگنے، لاک ڈاون سے پہلے3 دن میں ہورہے تھے ڈبل

ریکوری ریٹ 1فیصدپہنچا، اموات کی شرح {فیٹلیٹی ریٹ}تقریبا 3 فیصد۔

نئی دہلی

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 528859 پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے ذریعہ جاری کئے گئے اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے ریکارڈ 19906 نئے معاملے سامنے آئے۔ اس دوران 13832 کورونا کے مریض شفایاب بھی ہوئے لیکن 410 لوگوں  کی موت بھی ہوئی۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 203051 ایکٹیو معاملے ہیں۔309712 لوگ اس مہاماری سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 16095 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا کے کل ایکٹیو معاملات میں 85 فیصدی معاملات آٹھ صوبوں مہاراشٹر،تمل ناڈو، دہلی،تلنگانہ، گجرات، اترپردیش، آندھراپردیش اور مغربی بنگال سے ہیں ۔اس مہاماری کی وجہ سے ملک میں ہوئی مجموعی اموات کے 87 فیصد معاملات ان صوبوں سے ہیں۔

رفتار دوگنی ہونے کے وقت میں سدھار

کووڈ-19 پر نظر رکھنے کے لئے منعقد جی او ایم{ گروپ آف منسٹر ]کی سنیچر کے روز 17 ویں میٹنگ منعقد ہوئی۔ ان کے ساتھ وزارت صحت نے کورونا کے معاملات سے متعلق معاملات  ساجھا کئے۔ وزارت صحت نے صوبوں سے کورونا جانچ بڑھانے اور یومیہ تین لاکھ تک جانچ کی تعداد کو پہنچانے پر زور دیا۔

مزکری وزیر صحت ہرش وردھن نے اس میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی رفتار دوگنا ہونے کے وقت میں نمایاں سدھار ہوا ہے۔موجودہ وقت میں کورونا کے معاملے انیس دنوں میں ڈبل ہورہے ہیں جبکہ لاک ڈاون سے پہلے کورونا کے معاملات تین دنوں میں ڈبل ہورہے تھے۔وزیر صحت نے مزید کہا کہ علاج و معالجہ پر توجہ دینے کے سبب ریکوری ریٹ میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔سنیچر کو ملک میں ریکوری ریٹ 58.13 فیصدی تھا جبکہ شرح اموات 3 فیصدی۔

صوبوں کی مدد کے لئے مرکزی ٹیموں کی تعیناتی

وزارت صحت نے جی او ایم کو بتایا کہ کورونا وبا کی روک تھام کے لئے اس نے 15 مرکزی ٹیموں کو صوبوں کی مدد کے لئے متعین  کیا ہے۔ ان میں ماہرین صحت، مہاماری سے متعلق ماہرین اور سینئر جوائنٹ سکریٹری کے درجہ کا ایک آفیسر شامل ہے۔ انڈین کاونسل آف میڈیکل ریسرچ {آئی سی ایم آر}کے ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگو نے جی او ایم کو بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 220479 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اس طرح دیش میں کل 7996707نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، حالانکہ ملک میں اب بھی یومیہ تین لاکھ کی صلاحیت سے کم جانچ ہورہے ہیں۔اس درمیان آئی سی ایم آر نے کہا ہے کہ ملک میں سنیچر تک 8227802 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ سنیچر کے دن 231095 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ملک میں ایسی لیب کی تعداد اب 1026 ہوگئی ہے جہاں صرف کورونا کے سیمپلس کی جانچ ہورہی ہے۔

 206 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے