خطبہ عید الفطر، کالی کٹ، کیرلا
ڈاکٹر حسین مدوور کویا
نائب صدر ندوة المجاهدين، كيرلا.
ندوة المجاہدین کیرلا کے نائب صدر ، جامعہ اسلامیہ ملیبار کے مدیر اور کالی کٹ کے عظیم جامع مسجد کے خطیب ڈاکٹر حسین مدوور کویا نے فرمایا کہ اسلامی تہوار اور عیدین پوری انسانیت کے لیے محبت واخوت اور بھائی چارگی کا پیغام لے کر جلوہ افروز ہوتے ہیں ۔ اور تمام تر اختلافات کے باوجود ایک ماں باپ کی اولاد کی طرح یہ تہوار پوری امت کو جمع کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ چنانچہ محترم ڈاکٹر حسین مدوور کویا نے کالی کٹ کے کورنش کے مشترک عیدگاہ میں خطبہ عید الفطر کا فریضہ انجام دیا جس میں بیس ہزار سے زیادہ خواتین وحضرات اور بچوں نے نماز عید الفطر ادا کیا۔
اس بڑی عید گاہ کے نظم ونسق کی ذمہ داری تین کمیٹیوں کو سونپی کئی تھی جس کی تشکیل چالیس بڑی جامع مساجد کے ذریعہ عمل میں آیا تھا تاکہ تمام مسلمان ایک ساتھ اور ایک جگہ عید الفطر کی نماز ادا کر سکیں۔
ڈاکٹر کویا نے مزید فرمایا کہ عید کا تہوار اللہ رب العزت کی شکر گزاری اور فرمانبرداری کا بہترین مظہر ہے۔ اور رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے لیے ان کے دلوں میں محبت ہمدردی اور خوشی کا باعث ہے۔ نیز حاضرین سے اعلی اخلاق کی پاسداری کی وصیت فرمایا اور فرمایا کہ جو کچھ ہم نے رمضان المبارک کے مہینے میں دین وایمان اواخلاقیات ہم نے سیکھا اور سمجھا ہے اس کو برتنے کے لیے ہمیں ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ اور مسلمانون کو مزید یہ نصیحت فرمایا کہ وہ اپنی زندگی کے جملہ امور میں اعتدال، وسطیت، اور حسن سلوک کے ساتھ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے زندگی گزاریں۔
اپنے خطبہ میں آپ نے ہندوستان کے کچھ سیاسی حالات کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ اپنے ملک ہندوستان وطن عزیز کا جنرل پارلیمانی انتخابات دہانے پر ہین، لہذا آنے والے انتخابات میں مسلمانوں اور دیگر اقلیات کا ایک ایک ووٹ قیمتی ہے اس لیے ان تمام لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ووٹ کو سفر و سیاحت حتی عمرہ کی غرض سے بھی بیرون ملک کا سفر کرکے ضائع نہ کریں۔ نیز عالمی برادری کو آواز دیا کہ وہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیں جو کہ 75 سالوں سے فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور اللہ رب العزت سے کامیابی اور توفیق کی دعائیں کیا۔
عیدگاہ میں شہر کے معزز شخصیات، ممبر پارلیمنٹ اور وکلاء اور سیاسی لیڈران تشریف لائے اور مبارکباد پیش کیا۔
344 total views