نہایت رنج و افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ آج مؤرخہ ۳۱اکتوبر ۲۰۲۰ کو صبح دس بجے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے میڈیا کوآرڈینیٹر معروف قلم کار ڈاکٹر محمد شیث ادریس تیمی کے والدمحترم کا بعمر ۹۰ سال ان کے وطن مالوف کرہٹیا، دربھنگہ ، بہار میں انتقال پرملال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس وأبدله دارا خيرا من داره وأهلا خيرا من أهله وزوجا خيرا من زوجه وأدخله الجنة وأعذه من عذاب القبروعذاب النار. اللهم لا تحرمنا أجره ولا تفتنا بعده واغفرلنا وله واجعل الجنة مأواه. آمين۔
چند دنوں قبل ڈاکٹر محمد شیث نے اپنے والد محترم کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعہ احباب کو دی تھی۔دربھنگہ کے ایک نرسنگ ہوم میں ان کا علاج کرایا گیا تھا جس کے بعد وہ شفایاب ہوکر گھر واپس آگئے تھے تاہم آج اچانک صبح میں طبیعت بگڑ گئی اور جاں بر نہ ہوسکے بلکہ اپنے داعی اجل کو لبیک کہا۔
آپ نہایت خلیق، ملنسار، پابند صوم و صلاۃ اور نیک سیرت انسان تھے۔ آپ نے اپنی تمام اولاد کی اچھی دینی تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا۔ نیز غریبوں اور محتاجوں کے ہمدردانہ سلوک کرنے والے تھے۔ فقراء و مساکین کی حتی المقدور مدد و اعانت کیا کرتے تھے۔
آپ کے پسماندگان میں چھ بیٹے محمد علقمہ، مولانا عبدالعلام مظاہری، حافظ ابوشحمہ، ڈاکٹرمحمد شیث تیمی، محمد حنظلہ تیمی اور انجینئر محمد جنید صاحبان اور تین بیٹیاں، پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں جو ان کی بہترین دینی تعلیم و تربیت کا نمونہ اور ان کے لئے صدقہ جاریہ ہیں۔ان شاء اللہ۔ مرحوم کی تدفین کل صبح عمل میں آئے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنۃ الفردوس کا مکین بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین یا رب العالمین۔
1,146 total views