آگیا ہے آپریشن سندور پر مکمل اتفاق واتحاد عملی مظاہرے کا صحیح اورسنہرا وقت: مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

نئی دہلی: 7 مئی 2025 
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی نظر میں وقت اور زمانہ کا سب سے بڑا ناسور اور سنگین جرم اور انسانیت کے لئے خطرناک اور گھناؤنا گناہ دہشت گردی ہے، خواہ وہ جہاں ہو، جس شکل میں اور جس پیمانے پر ہو، کیونکہ ایک جان کو ناحق مار ڈالنا ساری انسانیت کا قتل ہے اور فتنہ وفساد کا باعث ہے،لیکن اگر یہ دہشت گردانہ سرگرمی عوام اور ملک کے خلاف ہو اور اس سے عوام وملک کے امن وسلامتی پر اگر ادنی آنچ آرہی ہو تواس کی شناعت اور خطرناکی مزید بڑھ جاتی ہے اور مرکزی جمعیت اس کی بیخ کنی کو واجب گردانتی ہے۔
ملک کی بہادر وجانباز مسلح افواج اور چوکس سیکورٹی اداروں نے اس ظلم وعدوان کے مرتکبین اور عالمی وآپسی امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جو آپریشن سندور شروع کیا ہے، اس پر پورا ملک متحد ہے، اور اتفاق واتحاد اور قومی یکجہتی کے مظاہرے کا یہی سب سے اہم موقع ومحل ہے۔
لہذا ہم پر زور انداز میں اس بات کی تاکید وتائیداور اپیل کرتے ہیں کہ تمام بھارتی صحیح معنوں میں قومی یکجہتی ، اتفاق واتحاد اور ایثار وقربانی کے جذبے سے سرشار ہوکر ان حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کریںاور امن وسلامتی کی دعا کریں اور کوئی ایسی بات ہرگز نہ کریں جس سے قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو صدمہ پہنچتا ہو۔

جاری کردہ
ڈاکٹر شیث ادریس تیمی
میڈیا کوآرڈینیٹر، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

 881 total views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے