سپریم کورٹ کے نامور وکیل پرشانت بھوشن نے کہا ہے کہ 2014 میں بھاجپا سرکار کے برسراقتدار آنے سے پہلے 2011 میں ملک میں بدعنوانی کے خلاف جو آندولن ہوا تھا ، اسے بی جے پی اور آر ایس ایس کی حمایت حاصل تھی۔
اس بات کا انکشاف پرشانت بھوشن نے مشہورو معروف صحافی راج دیپ سردیسائی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کیا اور کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قیام سے قبل انڈیا اگینسٹ کرپشن نامی جو مہم چلی تھی، اس کے پس پردہ بی جے پی اور آرایس ایس کے سیاسی مقاصد پنہاں تھے۔ حالانکہ وہ کہتے ہیں کہ انا ہزارے کو اس تعلق سے خبر نہیں تھی لیکن دہلی کے موجودہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اس بات سے مطلع تھے۔
مانا جاتا ہے کہ انا ہزارے کی قیادت میں چلائی گئی اس مہم سے منموہن سنگھ کی قیادت والی یوپی اے سرکار کی حالت کمزور ہوئی جس کے بعد سال 2014 میں بھاجپا سرکار مرکز میں برسراقتدار آئی تھی اور دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت میں عآپ کی سرکار بنی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ عام آدمی پارٹی کے قیام سے پہلے انا ہزارے نے اروند کیجریوال کی سیاسی مہم سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی کو ان کے نام یا شبیہ کو استعمال نہیں کرنا چاہئے۔
791 total views